اترپردیش اسمبلی کے دوسرے مرحلے میں آج صبح سات بجے سے شروع ہوئی پولنگ میں
دو بجے تک اکا دکا واقعات کے درمیان 50 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے
اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا
ہے۔ریاست کے چیف الیکشن افسر ٹی وینکٹیش کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ ووٹ
نہٹور (محفوظ) اور 'گھنورا (محفوظ) میں تقریبا 60 فیصد ووٹ پڑ گئے ہیں۔سب سے کم شرینگر (محفوظ) سیٹ پر تقریبا 43 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔